نیویارک سٹی چارٹرری ویژن کمیشن 2024 کی حتمی رپورٹ جاری
نیویارک سٹی چارٹرری ویژن کمیشن نے 2024 کی حتمی رپورٹ جاری کردی ، جس کے تحت شہر بھر میں عوامی سماعتوں اور ماہرین کی گواہی کے بعد بیلٹ تجاویز پیش کی گئی ہیں جو نومبر کے عام انتخابات میں نیویارک کے لوگوں کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے رکھی جائیں گی۔ نیو یارک سٹی چارٹر ریویژن کمیشن نے 2024 کی حتمی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ کمیشن شہری حکومت کی ساخت اور کام کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی سفارشات پیش کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں شامل اہم تجاویز میں حکومت کی شفافیت، عوامی شمولیت، اور احتساب کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ چارٹرری ویژن کمیشن میں دی گئی تجاویز کا مقصد محنت کش طبقے کے نیویارکرز کو فائدہ پہنچانا ہے۔رپورٹ میں نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینی ٹیشنز کی اتھارٹی کو وسعت دینا، ڈی ایس این وائے کو شہر کی ملکیت والی جائیدادیں صاف کرنے کی اجازت دینا۔کوڑے کے کنٹینرائزیشن کے اختیار کی وضاحت کرنا۔ڈی ایس این وائے کی انفورسمنٹ اتھارٹی کو شہر کی دیگر اقسام کی پراپرٹی تک بڑھانا،مجوزہ مقامی قوانین کے مالیاتی اثرات کا ابتدائی بیان عوامی سماعت سے پہلے تیار کرنا۔سٹی کونسل کے ووٹ سے پہلے ایک تازہ ترین مالیاتی اثرات کا بیان درکار ہونا۔مالیاتی اثرات کے بیانات میں سٹی کونسل اور میئر آفس آف مینجمنٹ اور بجٹ دونوں کا تخمینہ شامل کرنا اور بجٹ سے متعلق آخری تاریخوں کو اپ ڈیٹ کرنا، مثلاً ابتدائی بجٹ کی آخری تاریخ کو 16 جنوری سے 1 فروری تک منتقل کرنا اور ایگزیکٹو بجٹ کی آخری تاریخ کو 26 اپریل سے 1 مئی تک بڑھانا شامل ہے۔یہ تجاویز 25 جولائی کو بروکلین پبلک لائبریری میں CRC کی آخری میٹنگ میں اپنائی جائیں گی۔