نیویارک پولیس ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کیخلا ف کارروائی کیلیے سرگر م
نیویارک میں ڈکیتی کی واردات میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے پو لیس ملزمان کو گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہو گئی۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 77 کی حدود میں سٹرلنگ پلیس کے سامنے ایک نامعلوم شحص 10 سالہ بچے کے پاس پہنچا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناکر نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 107 کی حدود میں پولیس نے فرانسس لیوس بلویڈ اور ہل سائیڈ ایونیو کے قریب ایک 55 سالہ شحص کیسا تھ ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو خواتین ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 14 کی حدود میں تین نامعلو م خواتین ملزمان ایک دکان میں داخل ہوئیں اور بغیر رقم ادا کیے وہاں سے فرار ہو گئیں۔ پولیس نے دونو ں ملزمہ کی تلاش کیلیے تصاویر جاری کر تے ہو ئے مدد کی اپیل کردی۔تھا نہ نمبر 77 کے عملے نے یوٹیکا ایوینیو اینڈ کراؤن ہائٹس سب وے اسٹیشن پر ایک 21 سالہ خاتون کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنا نے والے ملزم کی تلاش کا آغا ز کردیا ہے ۔دوسر ی طرف تھا نہ نمبر 9 کی حدود میں ایک تیس سالہ نا معلو م شحص پر حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے ۔