vosa.tv
Voice of South Asia!

منی پور اور مقبوضہ کشمیر خطرناک قرار،سفر پر پابندی عائد

0

مودی کا بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب ہوگیا، امریکی محکمہ خارجہ نے مسلح حملوں اور جنسی زیادتی کے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔مسلح حملوں اور جنسی زیادتی کے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کا مشورہ۔ٹریول ایڈوائیزری کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، اور ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو لیول 4 پر رکھا جس کے تحت بھارت کے متعددعلاقے غیر محفوظ ہیں۔ جرائم اور دہشتگردی کی وجہ سے بھارت سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں۔امریکہ نے ریاست منی پور میں نسلی بنیادوں پر جاری خانہ جنگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بھارت میں سفر کرنے والےامریکی سرکاری ملازمین کو منی پور میں سفر کرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ متعدد غیر معقول واقعات پیش آچکے ہیں مودی کا جی ٹوئنٹی اجلاس میں بھارت میں امن اور سیاحت کے فروغ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے  اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصلی چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.