vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں تیز رفتاری کے باعث حادثہ،پانچ گاڑیاں تباہ

0

نیویارک کے علاقے بروکلین میں تیز رفتاری کے باعث حادثے میں  پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئیں،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم حادثے کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بروکلین کے علاقےبے پارک 59 اسٹریٹ پر تیز رفتاری کی وجہ سے ہونے والے حادثے میں پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔حادثہ رات کے وقت پیش آیا،جب ایک گاڑی تیز رفتاری سے دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں۔حادثے میں ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو محفوظ بنایا  اور ٹریفک بحال کی۔ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کے باعث مقامی رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.