نیوجرسی کلفٹن روٹ 3 پر دھماکہ،روٹ عام ٹریفک کے لیے بند
نیوجرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے کلفٹن روٹ نمبر3 پر کی ٹریکٹر۔ٹریلر اور ٹرانزٹ بس ٹکڑا گئیں جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد گاڑیوں میں لگی آگ سے زور دار دھماکہ ہوا کہ گاڑیوں کے پرزے ہوا میں اڑتے ہوئے دکھائی دئیے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ حکام نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کلفٹن روٹ نمبر3عام ٹریفک کے لیے بند کردیا اور شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔ریسکیو حکام کی کوشش ہے کہ جلداز جلد کام مکمل کرکے راستہ عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح تک راستہ کھولا جائے گا۔