مڈ ٹاؤن میں57سال کاروبار کرنے کے بعد آئرش پب بند
نیویارک(ویب ڈیسک)نت نئی ٹیکنالوجی نے انسانی زندگیوں پر چھاپ چھوڑی ہے تو دوسری طرف پرانے نظام کے تحٹ چلنے والے کاروباری اداروں کو بھی متاثر کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مڈٹاؤن میں57سال تک کاروبارکرنے والاآئرش پب آج ہفتے کو بند ہوگیا ہے۔پب انتظامیہ نے گاہکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 57 سال کامیاب کاروبار کیا ۔19جولائی کاروبار کا آخری دن ہے اور آج ہفتے سے آئرش پب بند ہوگیا ہے ہم گاہکوں کی محبت اور حمایت کو آج اور ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے ۔