vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کے ای بائیک چارجنگ اور استعمال کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات

0

نیو یارک سٹی  کے میئر ایرک ایڈمز نے مہلک لیتھیم آئن بیٹری کے خطرات کو کم کرنے اور محفوظ ای بائیک چارجنگ اور اس کے  استعمال کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ان بیٹریوں کے استعمال کے دوران پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کرنا اور لوگوں کو محفوظ طریقوں سے ان بیٹریوں کا استعمال کرنے کی تربیت دینا ہے۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نیو یارک سٹی سیف چارجنگ ایکسلریٹر منصوبے کا آغاز کیا ہے  تاکہ محفوظ ای-بائیک کے استعمال اور چارجنگ کو یقینی بنایا جا سکے، اور نیویارک شہر میں لیتھیم آئن بیٹری کے جان لیوا  حادثات  پر قابو پایا جا سکے۔ اس ایکسلریٹر کے ایک حصے کے طور پر، نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن  فٹ پاتھوں پر ای-بائیک بیٹری کی تبدیلی اور چارجنگ کیبنٹ کو زیادہ تیزی سے انسٹال کرنے کی منظوریوں میں تیزی لانے کے لیے ایک اصول تجویز کرے گا اور  ان کی تنصیب میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گا تاکہ ای بائیک استعمال کرنے والوں کے لیے قابل رسائی اور قابل استعمال ہو۔میئر ایڈمز نے کہا کہ جب صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو، ای بائک ایک آسان، کم لاگت والی نقل و حمل کا آپشن ہے  اور روزانہ کئی ہزار ڈیلیوری ورکرز ان پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن اکثر، وہ بائک غیر محفوظ، غیر تصدیق شدہ بیٹریوں سے چلتی ہیں جو کسی بھی وقت جل سکتی ہیں۔ اسی لیے ہم ان مہلک حادثات  کو روکنے اور محفوظ لیتھیم آئن بیٹریوں کے استعمال کو مزید سستی بنانے کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان اقدامات میں بیٹریوں کی معیار کی تصدیق، چارجنگ اسٹیشنز کی معیاری کرنا اور عوامی آگاہی مہم شامل ہیں۔ یہ اقدامات شہر کی حفاظت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.