vosa.tv
Voice of South Asia!

مسافروں سے بھری بس میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی،نشئی ایجنٹ گرفتار

0

نیویا رک پولیس کے تھانہ نمبر  25 کے عملے نے این وائے پی ڈی کے آ ف ڈیو ٹی اسکول سیفٹی ایجنٹ کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر  45 کی حدود میں ٹریمونٹ ایونیو میں واقع کاروباری مرکزسے نامعلوم ملزم  50 ڈالر نقد رقم  لے کر فرار ہو گیا۔تھانہ نمبر 75 کی حدود میں 95 فاؤنٹین ایونیو کے سامنے ایک 42 سالہ خاتون سے  نامعلوم ملزم قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گیا۔67 پر یسکنٹ کی حدود میں پولیس  نے میٹرو بس میں سوار  26 سالہ خاتون کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے ملزمان  کی تلاش کا آغاز کردیا،نیویارک میں مختلف پر یسنکٹ کی حدود میں اغواء کی وارداتیں سامنے آ ئی ہیں، تھانہ نمبر 49  کی حدود سے 78 سالہ شخص 3200 پیئرسال ایونیو سے لاپتہ ہے جبکہ 121 پر یسنکٹ  کی حدود سے  14 سالہ لاپتہ  بچی کی تلاش جاری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.