برونکس:زیادتی میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری پر لوگوں میں غم وغصہ
نیو یارک کے علاقے برونکس میں عصمت دری کا انتہائی خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نامعلوم شخص نے خاتون پر حملہ آور ہو کر انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔برونکس میں پیش آئے اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک نامعلوم شخص فٹ پاتھ پر چلنے والی خاتون کا پیچھا کرتے ہوئےاسکے گلے میں بیلٹ ڈال کر اسکا گلا دباتا ہےاور پھر اسے گھسیٹتے ہوئے گاڑیوں کے درمیان لے جاتا ہے۔پولیس کے مطابق یہ خوفناک واقعہ یکم مئی کی صبح 3 بجے کے قریب ساؤتھ برونکس کے علاقے میں رونما ہوا جس میں پینتالس سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واردات کے وقت ملزم کا چہرہ سفید تولیے سے چھپا ہوا تھا،ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم خاتون کو دو کاروں کے درمیان گھسیٹتا ہے، جہاں وہ اس کے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔واردات کے بعد یہ شخص موقع سے فرار ہو گیا تھا اوراب تک پکڑا نہیں جا سکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن متاثرہ خاتون نے حکام کے ساتھ تعاون کرنا چھوڑ دیا ہے۔ملزم کی عدم گرفتاری پر لوگوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے