برونکس میں خاتون کے گلے میں بیلٹ باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
نیویارک: سٹی پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کاشان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم نے زیادتی سے قبل خاتون کے گلے میں بیلٹ ڈالا اور اسے گھسیٹ کر گاڑی کے پیچھے لے گیا تھا ۔وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد خاتون بے ہوش ہوگئی تھی۔نیویارک پولیس کے مطابق 39 سالہ کاشان پارکس کو ہفتے کی صبح گرفتار کیا گیا ہے اس کے خلاف زیادتی،دبانے سمیت مختلف چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ہفتے کی صبح پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص نے اپنا چہرہ چھپانے کے لیے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے اور 45 سالہ خاتون کا پیچھا کرتا ہے اور موقع ملتے ہی اس کی گردن میں بیلٹ باندھ دیتا ہے ۔نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس شخص نے پھر اسے دو کاروں کے درمیان گھسیٹ کر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا