vosa.tv
Voice of South Asia!

شعیب سلطان کو ڈیبیو فلم ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا

0

ریاض:بھارت میں دادا صاحب پالکے فلم فیسٹول میں پاکستانی فلم ” گنجل ” کے ڈائریکٹر شعیب سلطان کو ڈیبیو ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس پر شعیب سلطان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ پاکستانی سنیما کے لئے انتہائی خوش آئند بات ہے۔پاکستانی فلم گنجل 15 دسمبر 2023 کو پاکستانی سنیما گھروں کی زینت بنی جس میں ٹی وی اور فلم کے نامور اداکاروں نے کام کیا 30 اپریل 2024 کو بھارت میں منعقد ہونے والے دادا صاحب پالکے فلم فیسٹیول کے 14 ویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے فلموں کو شامل کیا گیا جس میں پاکستانی فلم گنجل کے ڈائریکٹر شعیب سلطان کو بطور ڈیبیو ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے شعیب سلطان آجکل سعودی عرب میں مقیم ہیں جہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ سے پاکستانی فلم اور سنیما انڈسٹری کے ہر فرد کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور جس طرح موجودہ حکومت نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لئے فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے اس سے مزید بہتر فلمیں بنیں گی اور لوگوں کو بہتر طور پر موویز دیکھنے کا موقعہ ملے گا شعیب سلطان نے بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب سمیت جی سی سی کے دیگر ممالک میں بھی گنجل فلم کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.