vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:انٹر فیتھ پیس کمیٹی کی”اتحاد بھائی چارگی”کے فروغ کے لیے بیٹھک

0

نیویارک:نیویارک میں انٹر فیتھ پیس کمیٹی پاکستان نے امن،بھائی چارگی اور اتحاد واتفاق کے فروغ کے لیے تمام مذاہب کے افراد کو ایک جگہ اکھٹا کرلیا۔بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مقامی ریسٹورانٹ میں انٹر فیتھ پیس کمیٹی  پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیکنڈ ڈائیورسٹی گیدرنگ کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے ہوا۔بعدازاں بارگاہِ رسالت میں نعتِ رسول مقبولؐ بطور ہدیہ پیش کی گئی۔بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب میں سٹی کونسل  کے اراکین اور پاکستان کے نائب قونصل جنرل عمر شیخ  بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔انٹر فیتھ  پیس کمیٹی کے چیئرمین ولیم شہزاد،چیف کوآرڈینیٹر مشتاق کمبوہ،جنرل سیکرٹری جیمز سیپرئن اور پاکستانی امریکن انٹر پینور عبد الروف بھلی  نے     بیٹھک کے اہتمام میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ولیم شہزاد اور مشاق کمبوہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہمیں کسی کو بھی نفرت کو پروان چڑھانے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔تقریب میں مختلف مکاتبِ  فکر  کے افراد اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موق پر جیمز  سیپرئن اور عبد الروف بھلی کا کہنا تھا یہ دنیا اب مزید کسی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی،عالمی امن کے لئے ضروری ہے کہ اختلافات کو فراموش کرکے باہمی اتحاد کو فروغ دیاجائے۔تقریب میں شریک امریکی آفیشلز کا کہنا تھا کہ  ہم سب کو چاہیے کہ غیر مہذب،غیر انسانی اور نفرت آمیز رویوں کی بھرپور حوصلہ شکنی کریں تاکہ انسانیت اور امن کے دشمن کامیاب نہ ہوسکیں۔اس موقع پر پاکستانی اور دیگر  کمیونٹی کے اراکین نے بھی آپس میں بھائی چارگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔آخر میں سٹی کونسل کی طرف سے انٹر فیتھ پیس کمیٹی کے عہدیداران کو تعریفی سند پیش کی گئیں جبکہ مختلف کمیونٹی کے نمائندوں کو بھی سائیٹیشن دی گئیں جبکہ نائب قونصل جنرل عمر شیخ  کے مرحوم والد  کے لیے مغفرت اور درجات کے بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.