vosa.tv
Voice of South Asia!

جرمنی:دائیں بازو کے MEP کے معاون  چینی جاسوس کے شبے میں گرفتار

0

جرمنی:جرمن پولیس نے یوروپی پارلیمنٹ کے رکن کے ایک معاون کو چین کے لئے جاسوسی کے سنگین کیس کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ جیان جی پر چینی انٹیلی جنس سروس کو یورپی پارلیمنٹ میں ہونے والے مذاکرات اور فیصلوں کے بارے میں معلومات دینے کا الزام ہے۔پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ جی جو برسلز کے ساتھ ساتھ مشرقی جرمن شہر ڈریسڈن میں رہتے ہیں  انہوں نے جرمنی میں چینی اپوزیشن شخصیات کی بھی جاسوسی کی ہے اور حکام نے انہیں ڈریسڈن میں گرفتار کیا اور ان کے فلیٹوں پر چھاپے مارے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "ان پر غیر ملکی خفیہ سروس کے لیے کام کرنے کے  سنگین الزام ہے۔”وزیر داخلہ نینسی فیسر نے کہا کہ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو یہ ’’یورپی جمہوریت پر اندر سے حملہ‘‘ ہے۔انہوں نے کہاجو بھی ایسے عملے کو ملازمت دیتا ہے اس کی بھی اس کی ذمہ داری ہے کہ عملے کی پہلے تحقیقات مکمل  کریں ۔اے ایف ڈی کے ترجمان نے کہا کہ گرفتاری کی خبر "بہت پریشان کن” تھی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی تحقیقات کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ  نہیں کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.