vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کا آفیسر اور ملازم خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث نکلے

0

کراسنگ گارڈ پر جنسی حملہ کرنے والا ملزم سلاخوں کے پیچھے،خواتین پرحملوں دیگر جرائم میں ملوث ملزمان مطلوب

نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 50 کے عملے نے 242 اسٹریٹ اینڈ وین کورٹ لینڈ پارک سب وے اسٹیشن پر 44 سالہ خاتون   پرحملہ کر نے والی  ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔نیو یارک پولیس کے عملے نے اپنے ہی محکمہ کے 32 سالہ آف ڈیوٹی    آ فیسر کو ہراساں کر نے  کے جرم  میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس نے24 سالہ اسکول کراسنگ گارڈ کو جنسی حملہ کر نے کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔نیو یارک پولیس نے این وائے پی ڈی کے آ ف ڈیوٹی ملازم کو مجرمانہ جنسی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 107 کے عملے نے ٹرین میں سوار 20 سالہ شحص کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملوث  ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے  نے955 والٹن ایونیو کے سامنے ایک شحص پرچا قو کے وار سے حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 77 کے عملے کو 105 راجرز ایونیو کے سامنے زخمی شحص کی اطلاع  ملی جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر  رہی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر  45 کے عملے نے ایسٹ ٹریمونٹ ایونیو میں واقع ایک تجارتی عمارت میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش تیز کردی ہے ۔نیو یارک پولیس  نے براڈوے اور ویسٹ 46 اسٹریٹ کے قریب25 سالہ خا تون پر حملہ کر کے فرار ہو نے والے ملزم کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کے عملے نے 86 سالہ پوپلر اسٹریٹ سے لا پتہ ہو نے والے  شحص کو تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔نیو یارک پولیس  کے تھانہ نمبر 23 کے عملے نے  183 ایسٹ 98 اسٹریٹ میں40 سالہ شحص کو قتل کر نے والے نامعلوم ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 61 کا عملہ ٹرین میں سوار  ایک 38 سالہ خاتون کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کررہا ہے۔پولیس نے ملزم کی تلاش کیلیے تصاویر جاری کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.