vosa.tv
Voice of South Asia!

اے ایس یو پولیس نے خواتین طالب علموں کے زبردستی حجاب اتار دئیے

0

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) ایریزونا کے مطابق، ASU پولیس نے کیمپس میں داخل ہوکر 4خواتین طالب علموں کے حجاب زبردستی اتارے دئیے ۔جس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے ۔ڈیوڈ چامی ایک وکیل اور ایریزونا کے رضاکار بورڈ کے رکن نے کہا کہ افسران  کو حق حاصل نہیں ہے کہ خواتین کے حجاب زبردستی اتارے،پولیس قانون سے بالاتر نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب  طالب علم کو روکا گیا تھا تو خاتون افسر  پرائیوٹ تلاشی لے سکتی تھی ۔مردوں کے ساتھ تلاشی کیسے لی گئی ۔ان کا کہنا ہے کہ "یہ بات شروع سے ہی واضح تھی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے احتجاج کو کچلنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ طلبہ اور شہریوں کو  حقوق پر عمل کرنے سے روکا جا ئے اور پولیس کا یہ عمل یاد دلاتا ہے جو آپ ایک آمرانہ ملک میں دیکھیں گے۔ یہ  امریکا ہے امریکا میں آزادی اظہار رائے کی آزادی ہے لوگ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی بسر کرسکتے ہیں ۔وکیل نے مزید کہا کہ جن چار طالب علموں کے حجاب مبینہ طور پر زبردستی اتارے گئے تھے انہیں معطل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے پروفیسرز سے رابطہ نہیں کر سکتے۔طلبا عدالت میں اپنا دفاع کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.