vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں آرٹ کے فن پاروں کی نمائش

0

سعودی عرب:سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض  میں آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور دیگر ممالک کی خواتین آرٹسٹ کی تخلیق کردہ پینٹنگز رکھی گئی تھیں جن کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سیدات الریاض کی چیف پیٹرن ام ابراہیم قریشی کی جانب سے منعقدہ آرٹ نمائش میں اسلامی آرٹ سمیت دیگر قدرتی مناظر کو خوبصورت انداز سے پینٹ کیے گئے فن پارے لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں جبکہ پینسل ورک سے بنی تصاویر اور خطاطی کے نمونے بھی دیکھنے والوں کی دلچسپی کا باعث ہیں آرٹ نمائش کی آرگنائزر ام ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد مقامی آرٹسٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کام ذریعے معاشرے میں اپنا نام پیدا کرسکیں جبکہ نمائش میں شریک خواتین آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں جس طرح سے ان کے آرٹ کے نمونوں کو پذیرائی مل رہی ہے اس سے انکی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان میں مزید آگے بڑھنے کی ہمت اور حوصلہ پیدا ہوا ہے اور وہ آرٹ کے فروغ کے لئے کام کرتی رہیں گی نمائش میں آنے والے افراد نے بھی مختلف فن پاروں میں دلچسپی لی اور انہیں خوب سراہا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.