vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک اور ییل یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء زیر حراست

0

امریکا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اسرائیل مخالف بڑھتے ہوئے مظاہروں اور دھرنوں سے حکام کی نیندیں اڑ گئیں

نیویارک:کولمبیایونیورسٹی میں نیویارک پولیس کے اقدام کے بعد متعدد طلباء کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے طلبا کو تب گرفتار کیا جب وہ فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کررہے تھے اور یونیورسٹی کے لان میں کیمپ لگایا ہوا تھا ۔اسی اثنا میں امیریکا کی دیگر یونیورسٹیوں میں طلبا وطالبات فلسطین کی حمایت میں نکل آئے اور امریکا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہورہے ہیں فری فلسطین اور اسرائیل کو ہتھیاڑوں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔پورے امریکا کی یونیورسٹیوں میں ہونے والے مظاہروں اور دھرنوں نے حکام کی نیندیں اڑ دیں ہیں اور کوشش جاری ہے کہ یونیورسٹیوں کالجوں میں فلسطین کاز کی حمایت کو ختم کیا جائے جس کے بعد یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے نیویارک پولیس کی مدد طلب کی اور نیویارک پولیس نے حکام کی درخواستوں پر عمل کرتے ہوئے نیویارک یونیورسٹی اور ییل یونیورسٹی میں رات گئے کارروائیاں کرکے سینکڑوں طلباء کو  حراست میں لے لیا جن میں لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں اس موقع پر نیویارک پولیس کی بھاری نفری نے دونوں یونیورسٹیوں  کے اردگرد موجود تھی جس کے بعد پولیس کیمپس میں داخل ہوئی اور کمپیس میں لگائے جانے والے کیمپ اکھاڑ دئیے اس موقع پر طلبا نے کیمپس سے نکلنے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے طلباء کو حراست میں لے کر گاڑیوں میں بیٹھایا ۔نیویارک اور ییل یونیورسٹی کے طلبا کو سمن بھی جاری کیے گئے ہیں  NYPD کے چیف آف پٹرولنگ جان چیل نے میڈیا کو بتایا کہ  طلباء زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور یہ کہ طلباء "پرامن تھے، انہوں نے کسی قسم کی مزاحمت کی پیش کش نہیں کی۔”مشی گن یونیورسٹی، نیو یارک یونیورسٹی، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کیلیفورنیا اسٹیٹ پولی ٹیکنک یونیورسٹی، ہمبولڈ میں بھی فلسطینیوں کے حامی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔بڑھتی ہوئی کشیدگی آج شام کو یہودیوں کے پاس اوور کی چھٹی کے آغاز سے پہلے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.