vosa.tv
Voice of South Asia!

سیاہ فام نیو یارکرز کی بےروزگاری میں نمایاں کمی پر جشن

0

سیاہ فام نیویارکرز کے لیے خوشخبری،مئیر ایڈمز شہری حکومت میں ملازمتوں کے نئی مہم کے لیے متحرک

نیویارک:نیویارک سٹی میں سیاہ فام بے روزگاری میں 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،2019 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ نیویارک شہر میں سیاہ فام بے روزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سیاہ فام نیو یارکرز کے لئے بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی کا جشن منایا۔نئے اقتصادی اعداد و شمار کے مطابق یکم  جنوری 2022 سے یکم اپریل 2024 کے درمیان، پانچوں بوروزمیں سیاہ فام بے روزگاری کی شرح 10.7 فیصد سے کم ہو کر 7.9 فیصد ہو گئی ہے۔اس موقع پر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ جنوری تک نیویارک کےسفیدفام باشندوں کے مقابلے میں سیاہ فاموں کے بیروزگار ہونے کا امکان چار گنا زیادہ تھا،لیکن ہم اس فرق کو کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور آج سیاہ فام بے روزگاری 2019 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہے۔ میئر ایڈمز نے اسی سلسلے میں رن دس ٹاؤن مہم  کے آغاز کا اعلان کیا،اس مہم کے تحت نیو یارک کے مزید شہریوں کو شہری حکومت میں شامل کیا جائے گا۔ ملٹی میڈیا اشتہاری مہم ایک ملین ڈالرز کی لاگت سے شروع کی گئی ہے۔ یہ اعلان جابز این وائے سی  کے آغاز کے بعد کیا گیا ہے، جو معاشی مواقعوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے اور افرادی قوت کی خدمات کو براہ راست پانچ بوروزکی کمیونٹیز تک پہنچانے کی ایک کثیر الجہتی کوشش ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ دونوں مہمات  سیاہ فام، لاطینی اور سفید فام کمیونٹیز کے درمیان ملازمت میں ناقابل قبول تفریق کو مزید کم کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.