فرانسیسی اداکار ڈیپارڈیو خواتین سے جنسی زیادتی میں ملوث نکلے
فرانسیسی پولیس نے اداکار کو سمن جاری کرتے ہوئے پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا
پیرس:فرانسیسی پولیس نے پیر کے روز فرانس کے لیجنڈ جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے دعووں پر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بناء پر انہیں حراست مٰیں رکھا جائے گا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس 75 سالہ اداکار سے دو خواتین کے الزامات پر پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے 2021 میں فلم کے سیٹ پر اور دوسرا 2014 میں ایک شوٹنگ کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی ۔پہلی خاتون نے ان پر الزام لگایا کہ جب وہ 2022 کی فیچر فلم The Green Shutters ریلیز ہوئی تو وہ اس فلم کے عملے کی رکن تھیں اور سیٹ کے ڈیزائنر کے طور پر کام کررہی تھیں خاتون کا کہنا ہے کہ ڈیپارڈیو نے اسے پیرس کے ایک نجی ہوٹل میں سیٹ سے باہر نکلتے ہی پکڑ لیا، اس سے چھیڑ چھاڑ کی اور فحش تبصرے کیے اس سے پہلے کہ اس کے باڈی گارڈز اسے ہٹا دیں۔دوسری خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس نے اسے "ہر طرف سے” چھیڑا اور "نامناسب” تبصرے کیے جب وہ 2015 کی فلم Le magician et le Siamois ("The Magician and the Siamese”) کے سیٹ پر اسسٹنٹ تھی۔ ڈیپارڈیو کو پہلے ہی 2020 سے عصمت دری کے الزام کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اداکار شارلٹ آرنولڈ نے الزام لگایا تھا کہ اس نے 2018 میں اس کے ساتھ زیادتی کی تھی جب وہ 22 سال کی حسین لڑکی تھیں اور ایک درجن سے زائد خواتین نے الگ الگ ان پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ ڈپارڈیو نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے کبھی کسی عورت کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ایک اور جنسی زیادتی کی شکایت گزشتہ سال اداکار ہیلین ڈاراس کی طرف سے درج کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ ڈیپارڈیو نے 2007 کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس کو دبایا تھا ۔ہسپانوی صحافی اور مصنف روتھ بازا نے دسمبر میں کہا کہ اس نے ڈیپارڈیو کے خلاف اسپین میں ایک مجرمانہ شکایت درج کرائی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے 1995 میں پیرس میں اس کے ساتھ زیادتی کی تھی جس میں کہا کہ اس نے اپنی شکایت درج کرانے کا فیصلہ اس امید پر کیا کہ اس سے "دوسرے لوگوں کو بھی ایسا کرنے میں مدد ملے گی۔”