vosa.tv
Voice of South Asia!

املاک پر قبضے کے الزام میں نیویارک پولیس کا سنیئر افسر گرفتار

0

حملہ کیس میں2معاون پولیس افسر خواتین گرفتار،لاپتہ افراد،خواتین پر حملوں،چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی تلاش

نیویارک:نیویا رک پولیس کے تھانہ نمبر 112کے عملے نے محکمہ کے 61 سالہ سینئر پولیس  آفیسر کو املاک پر قبضے کر نے کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔نیویارک پولیس کے تھا نہ نمبر62  کے عملے کو  باتھ ایونیو اور بینسن ایونیو کے قریب چو ری کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر  60 کے عملے کو کرپسی ایونیو اور بے 48 ویں اسٹریٹ کے قریب 55 سالہ ڈرائیور کو کیساتھ لوٹ مار کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 7 کے عملے نے ایک 19اور 35 سالہ خواتین معاون پولیس افسر کو  نامعلو م شحص پر حملہ کر نے کے جرم میں گرفتار کر لیا ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر پولیس 13 عملے نے  58 سالہ خاتون پر حملہ کر نے والے  والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔نیویارک پولیس کےتھانہ نمبر90 کے عملے نے 59 سالہ شحص کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے نے جیروم ایونیو اینڈ ایسٹ 167 اسٹریٹ کے قریب 54 سالہ خاتو  ن پر حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے پولیس نے ملزم نے شناخت کیلیے تصاویر جاری کردی ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 40 کے عملے نے 514 کنکورڈ ایونیو سے لا پتہ  27 سالہ شحص کی تلا ش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 67 کے عملے کو  54 اسٹریٹ اور چرچ ایونیو کے قریب 24 سالہ شحص کی لاش ملی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 43 کے عملے نے  ایلڈر ایونیو سے لاپتہ 16 سالہ بچے کی تلاش تیز کر دی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 46 کے عملہ نے بس میں سوار 27 سالہ خا تون کو ہراساں کر نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.