vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں عمرہ و زیارت فورم کی تین روزہ نمائش

0

سعودی عرب میں عمرہ و زیارت فورم کی تین روزہ نمائش کا آغاز کر دیا گیا جس میں سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد پہنچ رہے ہیں۔مدینہ منورہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے تعاون اور گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان کی سرپرستی میں تین روزہ عمرہ و زیارت فورم نمائش کا افتتاح کر دیا گیا ہے نمائش میں سرکاری حکام اور نجی شعبے سے وابستہ ٹریول ایجنسیاں، حج اور سیاحت کی کمپنیاں، بیمہ، صحت کی نگہداشت، آمد ورفت اور ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں جدت متعارف کرانے کے خواہش مند افراد شامل ہیں اس کے علاوہ ہوٹلز انڈسٹری کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں نمائش میں مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی اہم زیارتوں کو اجاگر کیا گیا ہے اسکے علاوہ قرآن مجید کے نزول کے بعد اس کو مختلف اشیاء پر لکھے جانے کے مراحل کو اجاگر کرنے سمیت غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل کو بھی شامل کیا گیا ہے نمائش میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں تین روز جاری رہنے والی نمائش میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مختلف اسلامی، تاریخی، آثارِ قدیمہ کے اور دیگر ثقافتی مقامات میں خدمات کو بہتر کرنے کے لیے متعدد شراکت داریوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.