vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک میں چوری،ڈکیتی اور اغوا  کی وارداتیں تھم نہ سکیں

0

نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر43 کے عملے نے ہاؤے ایونیو کی حدود سے لا پتہ ہو نے والی  بچی کی تلاش شروع کردی۔نیویا رک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے نے 790کونکورس ولیج ویسٹ سے لاپتہ ہو نے والے 15 سالہ بچے کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے نے ماؤنٹ ایڈن ٹرین اسٹیشن پر فائر نگ کر کے زخمی کر نے والے ملز  مان کو حر است میں لیکر تحقیقا ت کا آ غا ز کر دیا ۔نیو یارک پولیس  کے تھا نہ نمبر  47 کے عملے  نے  60 سالہ لاپتہ شحص کی تلا ش کا عمل تیز کردیا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر61 کے عملے نے 434 ایونیو  کے قریب سے 50 سالہ  گمشدہ شحص  کی تلاش شروع کردی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 79 کے عملے نے  1131 فلٹن سٹریٹ  کے تجارتی ادارے میں ڈکیتی  کی واردات میں ملوث  نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر120 کے عملے نے 300 ہاورڈ ایونیو پر واقع سینٹ جانز یونیورسٹی میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ساتھ ہی ملزم کی شنا خت کیلیے تصاویر بھی جاری کردی گئی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 75 کے عملے نے ڈومونٹ ایونیو اور نیو جرسی ایونیو کے کے قریب اسلحہ کے زور پر  خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر43 کے عملے نے 1500 برکنر بلیوارڈ پر واقع شیل گیس اسٹیشن میں چوری  کی واردات میں ملوث ملزم شروع کر دی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر47 نے عملے نے13 سالہ لاپتہ بچی کی تلاش شروع کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر  40 کے عملے  کو279 ای 149 اسٹریٹ کے سامنے ایک گاڑی سے 24 سالہ شحص کی لاش ملی ہے مقتول کی  شناخت کا عمل جاری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.