vosa.tv
Voice of South Asia!

اسپین میں ہزاروں لوگوں کا "غزہ نسل کشی "کےخلاف مظاہرہ

0

مظاہرین نےغزہ میں  مکمل  جنگ بندی اور فری فلسطین کے نعرے لگائے

اسپین:ہسپانوی دارلحکومتمیڈرڈ میں اتوار کے روز ہزاروں کی تعداد میں شہری میڈرڈ کی سڑکوں پر نکل آئے ۔مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن کا مطالبہ ہے کہ غزہ میں نسل کشی بند کی جائے۔اتوار کے روز ہسپانوی شہریوں نے کئی کلومیٹر تک پیدل مارچ کیا۔مارچ میں خواتین ،بچے،جوان اور بزرگ شامل تھے۔اس موقع پر اسپین کی پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں6ماہ سے زائد عرصہ سے جنگ جاری ہے اور اسرائیل کارروائیاں کررہا ہے اور غزہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بدلے کی آگ میں وہاں نسل کشی شروع کردی ہے جوان بچوں کو چن چن کا نشانہ بنارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں غزہ میں فوری مکمل جنگ بندی کی جائے اور فلسطین کو فری کیا جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.