vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں پاکستانیوں کی عید ملن پارٹی،موسیقی نے محفل کو چار چاند لگادئیے

0

پاکستانی سوِک ایسوسی ایشن آف اسٹیٹین آئی لینڈ نے نیوجرسی میں ایک  شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔موسیقی کی محفل سجی تو کئی سریلی آوازوں نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگادئیے۔عید الفطر گزرنے کے بعد عید ملن منانے کے سلسلہ جاری ہے۔نیوجرسی  کے مقامی ریسٹورانٹ میں پاکستانی سوِک ایسو سی ایشن آف اسٹیٹین  آئی لینڈ کے زیرِ اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی کی ابتداء تلاوت ِ کلامِ پاک سے ہوئی ۔عید ملن میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ تنظیم کی سیکریٹری سعدیہ شیخ  نے نظامت  کے فرائض انجام دیے،مہمانوں کوخوش آمدید کہا اور ان کا تعارف  کروایا۔اس موقع پر امریکا اور پاکستان کے قومی  ترانے بھی  پڑھے گئے ۔تقریب میں نیویارک میں پاکستان  کے قونصل جنرل  عامر احمد  اتوزئی بطور  مہمانِ خصوصی شریک ہوئے  اور  انھیں ایسوسی ایشن کی طرف سے انھیں گلدستہ اور مٹھائی  پیش کی۔تنظیم کے صدر ڈاکٹر محمد خالد  نے  شرکاء کو  بتایا کہ پاکستانی سوِک ایسو سی ایشن آف  اسٹیٹین  آئی لینڈ24 سال قبل قائم کی گئی تھی،اس دوران پاکستان  میں جب جب  ہم  وطنو ں کے لیے  کوئی مشکل وقت آیا،  ہماری ایسو سی ایشن نے  بھرپور ساتھ دیا۔عید ملن   کے شرکاء  فیملی اور دوستوں کے ساتھ   اکھٹے  ہوئے تو ا ن کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں ۔اس موقع پر سعدیہ شیخ  نے حاضرین کو بتایا کہ  ہم  نے امریکی سیاسی  نظام میں  بھی اپنی اہمیت منوائی ہے اور پاکستان میں جب جب قدرتی آفات آئیں ہم سے جو ممکن ہوا اپنے بہن بھائیوں کے لیے ضرور کیا۔اس موقع پر ایسو سی ایشن کی نائب صدر ڈاکٹر پروین خان  نے مہمانوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد نے یہاں مقیم  پاکستانیوں کے ویزا، پاسپورٹ اور شہریت کے  مسائل حل کروانے میں اہم کردار اداکیا ہے۔عید ملن پارٹی ہو اور اس   میں موسیقی کا رنگ اور سُر نہ  بکھریں یہ تو ممکن  ہی نہیں۔قبل ازیں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے  بھی اپنے  خیالات کا اظہار کیا،سب کو عید کی مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ  اسٹیٹن  آئی لینڈ کی کمیونٹی   اپنے اہداف کا تعین کرکے آگے بڑھ رہی ہے۔اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر خالد اور دیگر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔وائس آف ساوتھ ایشیا سے گفتگو میں ڈاکٹر اور سعدیہ شیخ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کمیونٹی کو متحد رکھیں،انھیں در پیش مسائل کا حل تلاش  کیا جائے بلکہ نئے آنے والوں کو آگے بڑھنے کے لیے بہتر مواقع فراہم کریں ۔پاکستانی سوِک ایسوسی ایشن آف اسٹیٹین  آئی لینڈ کی یہ عید ملن  پارٹی سب کے چہروں پر  خوشی اور مسکراہٹیں بکھیرکر عشائیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.