نیویارک میں خاتون کو ہراساں کرنے پر شہری محکمہ کا ملازم گرفتار
گرفتار ملزم قیدیوں کی اصلاح کے محکمہ(ڈیپارٹمنٹ آف کریکشن)کا ملازم ہے
نیویارک:نیویار ک پولیس نےمحکمہ اصلاح کے 34 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو ہراساں کر نے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 19 کے عملے کو86 اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر 45 سالہ خاتون کو ہراساں کر نے والے نامعلو م شحص کی تلاش ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 114 کے عملے کو کوئین پلازہ کے قریب دو افراد کیساتھ چو ری کی واردادت میں ملوث ملزم کی تلاش ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 115 کا عملہ34 سالہ شحص کیساتھ37 ایونیو اینڈ71 اسٹریٹ پر چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کررہا ہے۔ ادھر دوسری طرف تھانہ نمبر 115 کی ہی حدود میں دو نامعلوم ملزمان نے رائیڈر کو لوٹ لیا ساتھ ہی تشدد کا نشانہ بنا یا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 47 کے عملے نے برونکس ریور پارک وے کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کا عمل تیز کردیا ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 14 کے عملے نے 38 ویں اسٹریٹ اور 8 ویں ایونیو کے قریب 29 سالہ خاتون پرحملہ کر نے والے شحص کو تلاش کر نا شروع کردیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کیلیے تصاویر جاری کردی ہیں۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 121 کے عملے نے 85 سینٹ جوزف ایونیو کے اندر لاپتہ ہو نے والی خاتون کی تلاش کا آغاز کردیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے نے 156 اسٹریٹ اور گرینڈ کنکورس پر 24 سالہ شحص پر حملہ کر کے فرا ر ہو نے والے نامعلو م ملزم کو تلاش کررہی ہے