vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:مئیر ایرک ایڈمز کا پیڈرو فریسنیڈا کے انتقال پر افسوس کا اظہار 

0

نیو یارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سٹی ہال اور محکمہ صحت کے ملازم پیڈرو فریسنیڈا کے انتقال پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نقصان پر ہمارے دل غمزدہ ہیں اور ہم  دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے حال ہی میں فوت ہونے والے سٹی ہال کے ملازم پیڈرو فریسنیڈا کے اعزاز میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل آج ہماری ٹیم کے ایک رکن پیڈرو فریسنیڈا کے کھو جانے سے بھاری ہیں۔ مئیر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیڈرو کے دل میں  اس شہر کے لیے خاص محبت تھی اور وہ سٹی ہال اور وزارت صحت دونوں میں ٹیم کا ایک لازمی حصہ تھا۔ پیڈرو نے پانچوں بوروز میں مختلف کمیونٹیز کو جوڑنے کے لیے انتھک محنت کی اور وہ  اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے ہمیشہ اضافی فاصلے طے کرنے کے لیے تیار رہتا تھا۔یاد رہے کہ  فریسنیڈو کو حال ہی میں میئر آفس آف ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا میں آؤٹ ریچ کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا اور وہ اس سے قبل نیو یارک سٹی  ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائیجین  کے ڈپٹی پریس سیکرٹری تھے،فریسنیڈو کی موت کی وجہ شیئر نہیں کی گئی ۔میئر کا کہنا تھا کہ پیڈرو  اکثر ہماری ٹیم کو بتاتے تھے کہ وہ وینزویلا سے یہاں ہجرت کرنے کے بعد دنیا کے سب سے بڑے شہر کے لیے کام کرنے پر کتنا فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہماری پوری ٹیم آج غمزدہ ہے اور ہم ان کے اہل خانہ، ان کے دوستوں اور ان کے تمام چاہنے والوں کے لیے دعاگو ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.