vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک اور لندن کی سڑکوں پر فلسطینی اور اسرائیل حامی مظاہرین آمنے سامنے

0

ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی ،جھڑپیں ،فلسطینی حامیوں کی گرفتاریاں

اسرائیل اور حماس کی جنگ کو  6ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن دونوں کے درمیان جنگ جاری ہے،اسرائیل کو  اہم ممالک کی حمایت حاصل ہے بلکہ حماس پر فوجی برتری بھی رکھتا ہے،اسرائیل نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے غزہ کا تہس نہس کردیا ہے شدید بمباری جاری ہے  جس کے نتیجے میں34ہزار سے زائد  بچے خواتین جوان اور بزرگ  جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے جس کی بڑی وجہ کولمبیا یونیورسٹی کا احتجاج بنا ہے۔نیویارک کی سڑکوں پر احتجاج کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے حامی مظاہرین آمنے سامنے آگئے  اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ،اس دوران مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ،اتوار کی صبح نیویارک میں اسرائیل کے حامیوں نے مارچ کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین مرد اور بزرگ شامل تھے مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے  اور نعرے بازی کررہے تھے حماس دہشت گرد تنظیم ہے،یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے ودیگر نعرے بازی کرتے ہوئے ایک مقام پر پہنچ گئے جہاں پر فلسطین کے حامی مظاہرین احتجاج کررہے تھے ان مظاہرین نے بھی فلسطین اور امریکا کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے  جو غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور ساتھ مکمل جنگ بندی اور اسرائیل کو دی جانے والی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔اس دوران دونوں مظاہرین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنا شروع کردی ،اسرائیل کی حامی خواتین فلسطینی کیمپ کے سامنے کھڑے لوگوں پر زور زور سے بولنے لگیں اس دوران مظاہرین ایک دوسرے کو دھکے بھی دئیے اس موقع پر نیویارک پولیس دونوں مظاہرین کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی کوشش میں تھی کہ دونوں گروپوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی تو اسرائیل کے حامی مظاہرین نے پولیس کو شکایت کی دھکوں سے انہیں چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد پولیس نے فلسطین کے حامی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔دوسرا بڑا مظاہر سینٹرل لندن کی سڑک پر ہوا جہاں پر دونوں مظاہرین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود تھی دونوں فریقین نے فلسطین اور اسرائیل کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ایک موقع پر دونوں فریقین آمنے سامنے آگئے اور جھڑپیں ہوئی ایک دوسرے کو نازیبا الفاظ سے پکارا  اور دھکے دئیے۔لندن پولیس کی بھی کوشش تھی کہ کسی طرح دونوں مظاہرین کو علیحدہ کردیا جائے اس دوران اسرائیل کے حامی مظاہرین فلسطین کے حامی مظاہرین کے سامنے آتے اور اونچی اونچی بولتے یہی عمل دوسری طرف سے بھی جاری رہا اس دوران اسرائیل کے حامیوں کی شکایت پر پولیس نے فلسطین کے حامی مظاہرین مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ۔جبکہ دیکھنے میں یہ بھی آیا کہ پولیس فلسطین کے حامی مظاہرین کو ہراساں کررہی ہے۔دونوں طرف سے مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے جن کا مرکز امریکا لندن اور یورپ ہے      

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.