vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں گھریلو تشدد کا شکار خواتین کو محفوظ رہائش کی فراہمی کا منصوبہ

0

میئر نیویارک کا متاثرہ خواتین اور بچوں کے لیے” پروجکیٹ ہوم” منصوبے کا اعلان،جلد ہی متاثرین کو چھت میسر ہوگی

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز  نے گھریلو تشدد کی شکار خواتین اور ان کے بچوں کو محفوظ رہائش کی فراہمی کے لیے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیو یارک سٹی گھریلو تشدد کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک پائلٹ پروگرام شروع کررہا ہے جو شہر کی پناہ گاہوں میں قیام پذیر ہیں اور مزید بہتر  مستقل رہائش تلاش کررہے ہیں۔میئر ایرک ایڈمز نے شہر کے محکمہ سماجی خدمات کے سربراہ کے ساتھ سٹی ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پروجیکٹ ہوم کے منصوبے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور  پر یہ پروگرام گھریلو تشدد کے 100 متاثرین اور ان کے بچوں کو جلد محفوظ رہائش فراہم کرے گا جبکہ شہر میں سستی رہائش کی استعداد میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔ایرک ایڈمز نے بتایا کہ یہ پروگرام ہم ایک غیر منافع بخش تنظیم نیو ڈیسٹینی ہاؤسنگ کے تعاون سے شروع کررہے ہیں، پروجیکٹ کو  این وائے سی فنڈ  سے 3 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔میئر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گھریلو تشدد کی شکار خواتین ان کے بچے شلیٹر ہومز کے بجائے مزید محفوظ رہائش گاہ میں قیام کریں ۔ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ایک محفوظ گھر اور ایک محفوظ رشتے کا مستحق ہے۔ہر انسان کو وہ آزادی اور وقار دیا جائے جس کا وہ حقدار ہے، اور اسے گھریلو اور یا صنفی بنیاد پر تشدد سہنے کی ضرورت نہیں۔میئر   نے کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ سال 2023 میں گھریلو تشدد کے واقعات کی2 لاکھ 45 ہزار شکایات درج ہوئی،یعنی شہر میں گھریلو تشدد کے یومیہ 700  واقعات رونما ہورہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.