نیویارک پولیس چو ری،ڈکیتی کی وارداتو ں پر قابو پانے کیلیے سرگرم
قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان حوالات منتقل جبکہ لاپتہ 2خواتین کی تلاش جاری
نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر20کے عملے کو ویسٹ 63 اسٹریٹ اور11 ایونیو پر ایک خاتون کو ہراساں کر نے والے ملزم کی تلاش ہے پولیس نے ملزم کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 105 کے عملے نےدو مختلف ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔نیویارک پولیس کے مڈٹاون تھا نے کے عملے نے راکفیلر سینٹر سب وے اسٹیشن کے میزانائن لیول پر میٹرو کارڈ خریدتے شحص پر نامعلوم حملہ آور کی تلاش کا عمل تیز کردیا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر103 کا عملہ پر نامعلوم شحص پر حملہ کر نے والے ملزم کو تلاش کررہی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 50 کا عملہ 70 سالہ لاپتہ خاتون کو تلاش کررہا ہے پولیس نے خاتون کی تلا ش کیلیے تصاویر جاری کردی ہیں۔دوسری طرف پولیس61 پر یسنیٹ کی حدود سے لا پتہ 54 سالہ گمشدہ خاتون کو تلا ش کررہی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 90 کے عملے نے سب وے اسٹیشن پر 28سالہ خاتون پر حملہ کر نے والی ملزمہ کی تلا ش شروع کردی ہے۔