نیویارک:کاروباری شخصیت محمد علی اور مرحوم عمر بٹ کی مشترکہ سالگرہ کی تقریب
بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع پاکستانی کمیونٹی کے مشہور و معروف ریسٹورنٹ سوئیٹنیس کے مرحوم بانی عمر بٹ اور نوجوان بزنس مین محمد علی کی سالگرہ ایک ساتھ منائی گئی۔ ریسٹورنٹ کے مالک اویس بٹ، ایم او ایس کے صدر عدیل رانا، وائس پریزیڈنٹ کیپٹن وحید اختر اور دیگر نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر تمام دوستوں نے محمد علی کو سالگرہ کی مبارک باد کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سوئیٹنس ریسٹورنٹ کی مذید ترقی و کامیابی کے لیے دعا کی۔