نیویارک پولیس جرائم پیشہ عناصر کو لگام دینے میں ہوئی ناکام
نیویارک میں چوری،ڈکیتی،رہزنی سمیت خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 72 کے عملے نے 28 اسٹریٹ اور 4 ایونیو کے قریب28 سالہ خاتون راہگیر کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش تیز کردی ہے۔پولیس نے ملزمان کی جلد شاخت کے لیے تصاویر جاری کرتے ہوئے مدد کی اپیل کردی۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 43 کے عملے کو 526 سینٹ لارنس ایونیو سے لاپتہ ہونے والی 16 سالہ لڑکی کی تلاش ہے۔
نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 78 کے عملے نے تقریباً8 نامعلوم افراد کے ایک گروپ کی تلاش شروع کردی ہے،ملزمان نےٹرین میں سوار ہوکر فری فلسطین کے پوسٹرز اور اسٹیکرز لگائے،جس سے ایم ٹی اے کو $10,000 سے زائد کا نقصان پہنچا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 14 کے عملے نے8 ایونیو سب وے اسٹیشن کے قریب 40سالہ خاتون کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی تلاش تیز کردی۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 108 کے عملے نے جیکسن ایونیو اور کوئنز بلیوارڈ کوئینز پلازہ اسٹیشن کے قریب 22 سالہ خاتون پر حملہ کر کے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش تیز کردی ہے۔