اوکلاہوما سےلاپتہ2 خواتین کیس میں 4 افراد گرفتار
اوکلاہوما میں حکام نے مارچ میں لاپتہ ہونے والی دو خواتین کے سلسلے میں اغوا اور قتل کے شبے میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔ہفتہ کو گرفتار کیے گئے چاروں کی شناخت 43 سالہ ٹیڈ برٹ کلم کے نام سے ہوئی ہے۔54سالہ ٹفنی مچیل ایڈمز،50سالہ کول ارل ٹومبلی اور44سالہ کورا ٹومبلی شامل ہیں ۔اوکلاہوما اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان پر اوکلاہوما کی ٹیکساس کاؤنٹی جیل میں فرسٹ ڈگری قتل، اغوا اور قتل کی سازش کے شبہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔حکام نے خواتین لاپتہ ہونے کی وجوہات بیان نہیں کی ۔صرف یہ بتایا کہ کہ چاروں کو اوکلاہوما پین ہینڈل کے مغربی حصے میں ٹیکساس اور سیمارون کاؤنٹیوں سے گرفتار کیا گیا ۔بیورو آف انویسٹی گیشن نے کہا، "OSBI اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی بھی دو متاثرین کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”27سالہ ویرونیکا بٹلراور39سالہ جیلین کیلی 30 مارچ کو گاڑی میں سفر کر رہے تھے بعدازں گاڑی لاوارث حالت میں مل گئی جس پر OSBI کے خصوصی ایجنٹوں نے فوری طور پر گاڑی کی چھان بین شروع کی۔بیورو کے ترجمان ہنٹر میککی نے پہلے کہا تھا کہ ٹیکساس کاؤنٹی شیرف آفس کے نائبین پہلے گاڑی کے پاس آئے وہ گاڑی کے قریب پہنچے لیکن خواتین نظر نہیں آئی ۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں دوست تھیں اور بچوں کو لینے گئی تھیں حکام کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ اغوا کے بعد خواتین کو قتل کردیا گیا ہے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔