نیوجرسی کی سڑک مرحوم پاکستانی ڈاکٹر کے نام سے منسوب
نیوجرسی سٹی کی مشہور سٹرک جے ایف کے بلیو وارڈ اورگفورڈ ایونیو کا کارنر امتیاز سید کے صاحبزادے مرحوم ڈاکٹر عامر کمال سید کے نام سے منسوب کردیا گیا ۔نیوجرسی سٹی میں امتیاز سید کے صاحبزادے مرحوم ڈاکٹر عامر کمال سید کے نام سے سٹرک منسوب کرنے کے سلسلے میں خصوصی تقریب جے ایف کے بلیوارڈ پر منعقد کی گئی ۔تقریب میں مرحوم ڈاکٹر عامر کمال سید کے والد امتیاز سید،امریکن آفیشلز،کمیونٹی کی سماجی شخصیت نک سلیم سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم ڈاکٹر عامر کمال سید گزشتہ برس انتقال کرگئے تھے،مرحوم کی گراں قدر خدمات کے عوض نیوجرسی سٹی سٹرک کا کارنر ان کے نام سے منسوب کیا گیا ۔تقریب میں شریک لوگوں نے اس اقدام کو سراہا اور اس کی پذیرائی کی۔