چوری شدہ 18ویلرٹرک ٹیکساس کے ڈی پی ایس دفتر سے ٹکرا گیا۔ملزم گرفتار
ملزم پارکر نے کمرشل ڈرائیوبنگ لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر ٹرک عمارت سے ٹکرادیا
ٹیکساس کے ڈی پی ایس دفتر سے چوری شدہ ٹرک ٹکرانے سے عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ ایک شخص جاں بحق جبکہ13افراد زخمی ہوگئے۔جسٹن ریز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہر برینہم میں محکمہ پبلک سیفٹی کے دفتر میں چوری شدہ سیمی کی نگرانی کی جارہی تھی اور عمارت سے ٹکرانے سے پہلے متعدد قانون نافذ کرنے والی گاڑیاں ٹرک کا تعاقب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوع والی جگہ پر ملزم ڈرائیور کو کمرشل ڈرائیونگ لائسنس سے انکار کر دیا گیا تھا۔ملزم کی شناخت 42 سالہ کلینارڈ پارکر کے نام سے ہوئی ہے۔پارکر لائسنس کی تجدید کے لیے آیا تو لائسنس کے عملے نے پارکر پر واضح کردیا کہ وہ اپنے کمرشل ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کا اہل نہیں ہے،” ریز نے کہا۔مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔برینہم کے میئر اتووڈ کینجورا نے کہا کہ ڈرائیور نے بیک اپ لینے اور دوبارہ عمارت سے ٹکرانے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود عملے نے اسے ناکام بنا دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اب اس عمارت کا گرانا پڑےگا۔حکام نے بتایا کہ ٹیکساس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ٹیکساس ڈی پی ایس میجر جیرالڈ براؤن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس وقت عمارت قابل استعمال نہیں، اس لیے اسے تھوڑی دیر کے لیے بند کر دیا جائے گا۔”