vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں سالانہ سکھ ڈے پریڈ

0

نیویارک سٹی:نیویارک مڈ ٹاؤن میں سکھ امریکن کمیونٹی کے زیراہتمام37ویں سالانہ سِکھ ڈے پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پریڈ میں سکھ امریکن کمیونٹی کے ارکان اور مقامی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سکھ  ڈے پریڈ ہر سال نیویارک شہر میں سکھ برادری کا سب سے بڑا جشن ہوتاہے،نیویارک میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے یہ پریڈ ویسا کھی میلے کے موقع پر نکالی جاتی ہے۔میڈیسن ایونیو پر نکالی جانیوالی سکھ ڈے پریڈ میں سکھ امریکن کمیونٹی کے ارکان اور مقامی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پریڈ میں نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نےخصوصی طور پر شرکت کی اور سکھ امریکن کمیونٹی کو بھی سکھ ڈے کے حوالے سےمبارکباد دی۔پریڈ میں سکھ مذہب اور اپنی روایات اور ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے گئے، پریڈ میں فلوٹ  بھی شامل کیے گئے جن میں سکھ کلچر کی عکاسی کی گئی۔ سکھ کمیونٹی کے قائدین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والی سکھ اقوام متحد اور اپنےمقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.