vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل وعدہ خلافی کا مرتکب۔شمالی غزہ قحط کا شکار

0

بین الاقوامی ادارے (یو ایس ایڈ)کی سربراہ سمانتھا پاور نے کہا کہ اسرائیلی وعدوں کے عملی ہونے کے آثار بہت کم ہیں

بین الاقوامی ادارے (یو ایس ایڈ) کی سربراہ، سمانتھا پاور نے کہا کہ انہوں نے "معتبر” رپورٹس موصول ہیں کہ بین الاقوامی برادری سے کیے جانے والے وعدوں کے باوجود اسرائیل غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے موثر اقدامات نہیں کررہا ہے نہ ہی امدادی کراسنگ پوائنٹ کھولے ہیں ،شمالی غزہ میں پہلے سے ہی قحط پڑ رہا ہے شمالی غزہ کے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور اسرائیلی وعدوں کے مکمل ہونے کے آثار نظر نہیں آئے بلکہ چند عملی کام کیے ہیں جو کہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔انہوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ انسانی امداد کی بروقت لوگوں تک پہنچانے کے لیے موثر اقدامات کرئے ۔واضح رہے کہ امریکا کے دباؤ پر اسرائیل نے وعدہ کیا تھا کہ  غزہ تک امداد پہنچانے کا اور بڑھائے گا ۔ گزشتہ ہفتے برسلز میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ تمام غزہ کے باشندے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور غزہ کی 100 فیصد آبادی خوراک کے عدم تحفظ کی شدید سطح کا سامنا کر رہی ہے انہیں انسانی امداد کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا ہے

اسرائیل۔ایرانی جوابی حملے کے لیے تیار

غزہ میں پہلے ہی جنگ جاری ہے اور فائربندی کی بین الاقوامی کوشش جاری ہے اب اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قوانصل خانے پر حملے کے بعد خطے پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اگر ایران شام میں ایرانی قونصل خانے پر فضائی حملے کا جواب دیتا ہے تو وہ ملک کے دفاع اور جوابی حملے کے لیے تیارہیں۔تہران نے  کہا کہ وہ جوابی کارروائی کرئے گا اسرائیل کو سزا دی جائے گی ۔لہذا بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بین الاقوامی تشویش کو جنم دیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ مشرق وسطی کے باقی حصوں تک پھیل سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.