سعودی عرب میں موسلادھار بارش سے صحرا پانی سے بھر گئے
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں پہاڑی علاقوں میں بارش کے پانی چشموں کی شکل اختیار کر لی۔سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں بادل خوب جم کر برسے جس سے جل تھل ایک ہوگیا شدید موسلادھار بارش کے باعث صحرائی وادیاں پانی سے پانی سے بھر گئیں جبکہ پہاڑی علاقے میں بارش کے پانی نے چشموں کی شکل اختیار کر لی سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک متعدد علاقوں میں موسم غیر یقینی ریے گا اور وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا