vosa.tv
Voice of South Asia!

جرمنی میں ظہور احمد کے افطار ڈنر میں خاتون سفیر کی شرکت

0

سعودی عرب میں کاروباری وسماجی شخصیات نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا  

پاک جرمن پریس کلب برلن کے صدر و پاکبان انٹرنیشنل نیوز کے چیف ایگزیکٹو ظہوراحمد نےجرمنی میں تعنیات ہونے والی پہلی خاتون سفیرسیدہ ثقلین کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا اس موقع پرہیڈ اف چانسلری ماجدخان لودھی،  پریس کونسلر حنا ملک اور سفارتخانے کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد نے سفیر پاکستان سیدہ ثقلین کو برلن آمد پر خوش آمدید کہا اور تمام شرکاء کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا،ظہور احمد کہا کہ پریس کلب کی روایات رہی ہے ہرنئے انے والے سفیر پاکستان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جاتا ہے اس بار پاکستان میں عام انتخابات اور سیاسی اتار چڑھاو کی وجہ سے استقبالیہ تقریب تاخیر کے ساتھ محدود انداز میں کیا، انہوں نے کہا کہ پریس کلب بہت جلد ایک بڑے پیمانےپر کمیونٹی اور سفیر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرینگے۔سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے پریس کلب برلن کا شاندار استقبال اور افطار ڈنر کا شکریہ ادا کیا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیدہ ثقلین نےکہاکہ پریس کلب اور صحافی ملک وقوم کے نمائندے ھوتے ہیں یہی افراد عوام اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ کلب کے اغراض ومقاصد اور ارکان کا تعارف پیش کیا، ہیڈ آف چانسلر ماجد خان لودھی نے پریس کلب جے صدر ظہور احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ظہوراحمد برلن وجرمنی میں سنئیر صحافی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین کیمونٹی ممبر ہے جو ہمیشہ کیمونٹی کی یکجہتی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔مزید براں سعودی عرب میں سیاسی اور سماجی شخصیت حنیف بابر کی جانب سے  دعوت سحور کا اہتمام کیا گیا جس میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان رمضان المبارک میں معرض وجود میں آیا ہمیں مل کر پاکستان کو ایک مکمل فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت  ہے۔دارالحکومت ریاض میں حنیف بابر کی جانب سے دی گئی دعوت سحور میں سیاسی،سماجی،مذہبی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کے اراکین شریک ہوئے اس موقعہ پر پاکستان کی سیاسی اور معاشرتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان رمضان المبارک کے مہینے میں آزاد ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک سے نوازا ہمیں چاہیے کہ ہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں متحد اور یکجان ہوکر تمام تر اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں تاکہ پاکستان دنیا کا مقابلہ کرسکے اور ہم بحثیت ایک قوم بن کر بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کریں دعوت سحور کے میزبان حنیف بابر کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی صلی الله عليه وآلہ وسلم نے اپنے وطن سے محبت کا درس دیا ہے اور ہمیں اپنے ملک سے محبت کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی اور خوشحالی میں بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب کے شہر الدمام کی معروف کاروباری اور سماجی  شخصیت افضل بٹ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر پارٹی کی پر نور تقریب منعقد کی گئی جس میں علماء کرام نے ماہ صیام کی فضیلت کے حوالے سے خصوصی خطاب کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان محمد افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں ہر مسلمان انفرادی اور اجتماعی سطح پر حقیقی بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ خالق اور مخلوق کے ساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے اور رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی کوشش کریں یہ ماہ صیام ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی راہ پر چلنے کا بہترین سبق دیتا ہے تقریب سے،منیب اسلم، شہباز احمد راجہ فرہاد،مرزا ریاض بیگ ،سید مزمل شاہ ، راجہ عمران ، اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایسے روحانی پروگراموں سے ایمان کو تازگی اور پختگی حاصل ہوتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.