vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک میں اوباش افراد کی خواتین سے چھیڑ چھاڑ

0

تجارتی مرکز میں تاجر اور سڑک پر راہ گیر وں سے ڈکیتوں کی لوٹ مار

نیو یارک پولیس شہر کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان اور گمشدہ افراد کو تلاش کررہی ہے۔پولیس نے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان اور گمشدہ افراد کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 18 اور 20 کا عملہ مین ہیٹن کے مختلف تجارتی مرکز میں چوری اور ڈکیتی میں ملوث 6 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 43 کا عملہ 14 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں27 مارچ کو  اپنے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 121 کا عملہ 15 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکے کو تلاش کر رہا ہے۔  آخری بار انہیں 27 مارچ کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 75 کا عملہ نارتھ باؤنڈ سب وے اسٹیشن پر 48 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے اور پیچھا کرنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 19 مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 10 کا عملہ  جنسی ہراسانی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کو تلاش کررہا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 14 کا عملہ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا  ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.