vosa.tv
Voice of South Asia!

جنسی استحصال کا نشانہ بننے والی خواتین 138ملین ڈالرز سے زائد رقم کی مستحق

0

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والوں گولڈ میڈلسٹ سیمون بائلز، ایلی رئیس مین، میک کایلہ مارونی و دیگر اعلیٰ نام شامل

محکمہ انصاف یو ایس نے سابق معالج اور یو ایس اے جمناسٹکس کے اہلکار لارنس جیرارڈ نصر کے جنسی استحصال کے بعد داخل ہونے والے 139 انتظامی دعووں کو نمٹا دیا ہے۔دعووں میں کہا گیا کہ جیراڈ نصر نے دو دہائیوں کے دوران سینکڑوں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور یہ عمل 2016میں اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد رکا تھا جس کے بعد ایف بی آئی ائے نے نصر کو  ریاست مشی گن نے گرفتار کیا تھا۔ امریکہ کے خلاف داخل ہونے والے انتظامی دعووں میں الزام  عائد کیا گیا  کہ ایف بی آئی نصر کے طرز عمل کی مناسب تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین جنسی ہواس کا نشانہ بنی ۔قائم مقام ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل بنجمن سی میزر نے کہا کہ کئی دہائیوں تک لارنس نصر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا جو لوگ علاج کرانے کے لیے آئے ان لوگوں کے اعتماد کو دھوکہ دیا اور ان الزامات کو شروع سے ہی سنجیدگی سے لینا چاہیے تھا لیکن امید ہے کہ وہ متاثرین کو علاج جاری رکھنے کے لیے ضروری مدد فراہم کریں ۔تصحیفہ اور دعووں کو محکمے نے منظور کیا ہے اور دعویداروں کو کل $138.7 ملین رقم دی جارہی ہے یہ رقم تمام دعویداروں میں تقسیم کی جائے گی ۔واضح رہے کہ جیراڈ نصر 2018 کے شروع میں سینکڑوں ایتھلیٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں سزا سنائی گئی، اور وہ 175 سال تک قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔مجرم نصر نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک USA جمناسٹکس اور مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر کے طور پر کام کیا۔بائلز، رئیس مین، مارونی اور دیگر امریکی جمناسٹوں نے جون 2022 میں ایف بی آئی کے خلاف 1 بلین ڈالر کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.