نیویارک پولیس کا50 سالہ آف ڈیوٹی ڈیٹیکٹیو گرفتار
نیویارک پولیس نے 50 سالہ آف ڈیوٹی ڈیٹیکٹیو کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر نے کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔نیو یارک پولیس نے 50 سالہ آف ڈیوٹی ڈیٹیکٹیو کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر نے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر122 کے عملے نے25 سالہ آ ف ڈیوٹی ملازم کو غیر رجسٹرڈ گاڑی چلا نے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر46 کے عملے نے ویلنٹائن ایونیو اور ایسٹ 182 اسٹریٹ کے قریب راہگیرخاتون کیساتھ چوری کی واردات میں ملوثم ملزم کو تلاش کررہی ہے۔نیویارک پولیس کےتھانہ نمبر 61 کے عملے نے481 ایونیو کے سامنے دو 12 سالہ بچوں پر حملہ کر کے فرار ہو نے والے ملزم کی تلاش تیز کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 75 کے عملے نے اسلحہ کے زور پر خوف و ہراس پھیلا کر فرار ہو نے والے نامعلو م ملزم کو تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر40 کے عملے کو17 سالہ شحص کی تشددزدہ لاش ملی جو اہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 26 کے عملے کو ایمسٹرڈیم ایونیو پر راہگیر پر حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش ہے پولیس نے ملزم کی تصاویر جاری کر تے ہو ئے مدد کی اپیل کردی