vosa.tv
Voice of South Asia!

جوناتھن ڈیلر کی یاد میں ہونے والی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت متوقع

0

 سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کے پولیس افسر جوناتھن ڈیلر کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔جوناتھن ڈیلر کو پیر کے روز فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔انہیں اس وقت ٹارگٹ کیا گیا جب وہ مشتبہ کھڑی گاڑی کے قریب پہنچے تھے ۔ٹرمپ نے پہلے سوشل میڈیا پت پر پوسٹ کیا تھا کہ ان کی "دلی دعائیں” ڈیلر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ افسر کی "زندگی ایک قاتل کیریئر مجرم نے لے لی ۔آفیسر ڈیلر کے خاندان اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام بہادر مردوں اور عورتوں کے لیے جنہوں نے جانیں قربان کر دیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، ہم آپ کی قدر کرتے ہیں اور ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ٹرمپ پہلے ہی نیویارک میں تھے انہوں نے پیر کو اپنے خلاف ہش منی کیس کی سماعت میں شرکت کی۔ انہوں نے 16 مارچ کے بعد سے کوئی بڑا انتخابی پروگرام منعقد نہیں کیا۔ ٹرمپ اکثر نیو یارک سٹی میں جرائم کی شرح کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.