vosa.tv
Voice of South Asia!

راک فورڈ میں4افراد کی ہلاکت5افراد کے زخمی ہونے پر حکام کو تشویش

0

 راک فورڈ الینوائے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں ،واقعہ کو شہر کے میئر نے ” بے ہودہ فعل” قرار دیا۔حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں لڑکی اور خاتون بھی شامل ہے اور ایک مشتبہ22سالہ شخص کو حراست لیا گیا ہے۔راک فورڈ پولیس چیف کارلاریڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "الفاظ ابھی میرے خیالات کا اظہار بھی نہیں کر سکتے۔” انہوں نے کہا کہ ملزم نے "گھناؤنے جرائم” کا ارتکاب کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں 15 سالہ لڑکی،63 سالہ خاتون، 49 سالہ مرد اور 22 سالہ مرد ہیں اور موت کی وجوہات  کا ابھی تعین نہیں ہوسکا ہے۔راک فورڈ کے ڈسپیچ سینٹر میں 1:14 بجے ایک کال آئی اور پولیس کی مدد طلب کی گئی۔شیرف گیری کیروانا نے کہا کہ راک فورڈ کے علاقے کے ایک محلے میں جو کہ Winnebago کاؤنٹی کا حصہ ہے یہاں پر گھر پر حملے کی اطلاع ملی معلوم ہوا کہ ایک خاتون بھاگ گئی ہے لیکن اس کے ہاتھ اور چہرے پر چھرے کے وار ہیں۔بعدازں زخمی خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پرعلاج جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔حکام نے رہائشیوں سے کہا کہ وہ کسی بھی ویڈیو کے لیے سیکیورٹی کیمرے یا ڈور بیل کیمروں کو چیک کریں جو تفتیش کاروں کی مدد کر سکے۔راک فورڈ کے میئر ٹام میک نامارا اور دیگر حکام نے کہا کہ ان کے ہمدرردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔  میئر نے کہا کہ وہ "تشدد کے اس عمل اور متعدد خاندانوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات سے بالکل ہل کر رہ گئے ہیں ۔الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے کہا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے راک فورڈ کے میئر کو درکار تعاون کی پیشکش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.