vosa.tv
Voice of South Asia!

سفوک کاونٹی کا مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

0

سیاست میں مسلم کمیونٹی نے ویلکم کرنے کے ساتھ سپورٹ کیا،ڈسٹرکٹ اٹارنی۔رے  ٹیئرنی

ریاست نیویارک کی سفوک کاونٹی  کے ڈسٹرکٹ اٹارنی۔رے ٹیئرنی کا کہنا ہے کہ سیاست میں قدم رکھا تو مسلمان وہ  پہلی کمیونٹی ہیں جنھوں نے نہ صرف مجھے قبول کیا بلکہ بھرپور انداز میں سپورٹ بھی کیا۔وہ اپنے دفتر کی طرف سے  مسلمانوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔سفوک کاونٹی  کے ڈسٹرک اٹارنی اور سفوک کاؤنٹی ایگزیکٹیوآفس کے اشتراک سے مسلمانوں کے اعزاز میں منعقدہ دوسرے سالانہ  افطار کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا۔افطار ڈنر میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف تنظیموں سمیت کاونٹی میں  مقیم مسلمانوں کی کثیر تعداد  شریک ہوئی۔تقریب  کے میزبان اور سفوک کاونٹی  کے ڈسٹرک اٹارنی رے ٹیئرنی نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میرا شعبہ نہیں لیکن جب اس میدان میں قدم رکھا تو اندازہ نہیں تھا کہ اس میں جگہ بناناآسان نہیں لیکن مسلمانوں نے نہ صرف کھلے دل سے تسلیم کیا بلکہ ہمیشہ بھرپور حمایت بھی کی۔افطار ڈنر میں  شرکت کے لیے کاؤنٹی ایگزیکٹو  ایڈورڈ رومین بھی پہنچے اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کی۔شرکاء سے خطاب میں  ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں  ایک عرصہ گزر گیا،زندگی کے تجربے سے سیکھا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن کامیاب وہی ہوتا ہے جو مشکل حالات اور قربانیوں سے نہیں گھبراتا۔اس موقع پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت راجہ حسن  نے بھی مہمانوں سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام  یہ عمدہ روایت ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کا ذریعہ بن رہی ہے ۔افطار ڈنر میں شریک  سفوک کاونٹی کی یوتھ کونسل میں شامل نوجوانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نوجوان  امام اور اسکالر نے  روزہ اور ا سکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ان کاکہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں وہ مقیم تمام مذاہب کے عقائد کا احترام،رواداری اور اتحادکا فروغ ضروری ہے۔مغرب کا وقت ہوا تو ہال میں اذان دی گئی اور سب نے  ایک ساتھ افطار کیا۔افطار ڈنر میں گورنر آفس کی طرف سے ان کے نمائندے بھی شریک تھے جنھوں نے  افطار کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹیئرنی کو سائٹیشن پیش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.