vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا توسیع شدہ اسٹوڈنٹ ون میٹرو نیو یارک کارڈز کا اجراء

0

نیو یارک سٹی کے میئرایرک ایڈمز نے شہر میں توسیع شدہ سٹوڈنٹ اومنی کارڈز کا اجراء کیا ہے۔یہ کارڈز طلباء کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کریں گے اور شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں آسانی سے سفر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ون میٹرو نیو یارک کارڈز کو نیویارک شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں استعمال کیا جاتا ہے،جو طلباء کو بسوں اور سب ویز میں آسانی سے سفر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ توسیع شدہ سٹوڈنٹ اومنی کارڈز کا اجراء ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد طلباء کو مزید سہولیات فراہم کرنا اور ان کے سفری مسائل کو حل کرنا ہے۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک سٹی پبلک سکولز کے چانسلر ڈیوڈ سی بینکس اور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے چیئرمین اور CEO نے اعلان کیا کہ اہل طلباء کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسکول اور اسکول کے بعد کی سرگرمیوں میں شرکت کو آسان اور سستا بنایا جائے گا۔ اس آنے والے تعلیمی سال 2024-2025 کے آغاز سے، طلباء کو 1997 سے شہر بھر میں تقسیم کیے گئے میٹرو کارڈز کے بجائے سٹوڈنٹ اومنی کارڈز موصول ہوں گے۔ نئے سٹوڈنٹ OMNY کارڈز دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن، اور سال کے 365 دن ایک دن میں چار مرتبہ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔یہ تبدیلیاں طلباء کو نمایاں طور پردوران سفر سہولت فراہم کریں گی کیونکہ  اس سے پہلے طلباء کو روزانہ صرف صبح ساڑھے پانچ بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک تین مرتبہ سفر کرنے کی اجازت تھی جبکہ  کارڈ صرف ان دنوں استعمال کیے جاسکتے تھے جب طلباء کا اسکول کھلا ہو۔میئر ایڈمز نے کہا کہ  توسیع شدہ سٹوڈنٹ کارڈز نیو یارک سٹی بھر کے خاندانوں کے لیے گیم چینجر ہیں خاص طور پر نوجوانوں اور کم آمدنی والے نیویارکرز  کے لیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.