vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کے تھانے میں افطاری،اذان اور نماز کی ادائیگی

0

پریسنکٹ43میں پہلی بار افطاری ہوئی اور غیر مسلم افسران شریک

مسلمانوں کا رمضان المبارک کےدوران اپنی ملازمت کے اوقات کار میں سحری و افطاری کا انتظام کرنا صرف معمول ہی   نہیں بلکہ لازمی تصور کیا جاتا ہے۔ نیویارک پولیس میں شامل مسلم کمیونٹی کے  اہلکارو افسران اکیلے افطاری نہیں  کرتے بلکہ ڈیوٹی پر مامور غیر مسلم ساتھیوں کو بھی اس میں ضرور شامل کرتے ہیں۔ تفصیلات  کے مطابق رمضان  المبارک میں روزہ کھلوانا صرف  ایک روایت ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت میں شامل مہمان نوازی کا  شاندار عملی نمونہ بھی ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ43  میں تعینات نوجوان ڈیٹیکٹیو نعمان ملک  نے افطاری کا اہتمام کیا لیکن صرف مسلمان افسران ہی کو جمع نہیں کیا بلکہ اپنے غیر مسلم ساتھیوں کو بھی افطار میں شریک کرلیا۔افطار کا  وقت ہوا تو پولیس اسٹیشن ہی میں اذان دی گئی۔افطاری کے بعد روزہ داروں نے باجماعت نماز اد اکی،اس موقع پر امام نے  اسلام کے بنیادی ارکان بیان کیے تاکہ غیر مسلم بھی پیغام کو سمجھ سکیں ۔افطار میں این وائے پی ڈی کے کمانڈنگ  آفیسر کیپٹن محمدجہانگیر اشرف بھی شریک ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ یہ نیویارک پولیس کی تاریخ میں کسی بھی پولیس اسٹیشن میں اپنی نوعیت کی پہلی افطار ہے ۔واضح رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں افطاری کی روایت 16 سال قبل مسلم آفیسرز سوسائٹی نے قائم کی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.