سعودی عرب کے سب سے بڑے فیسٹیول جدہ سیزن کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سعودی عرب کے سب سے بڑے فیسٹیول جدہ سیزن کا آغاز 26 جولائی کو سعودی اور انڈین نائٹ سے کیا جائے گا جس میں ملکی اور غیر ملکی بھر پور شرکت کریں گے۔جدہ سیزن میں سعودی عرب، ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا، بنگلہ دیش ، سری لنکا، فلپائن، نیپال سے متعلق کمینوٹیز اور اور انکے اہل خانہ موسیقی، فن اور ان علاقوں کے بہترین پکوان کے مزے لینگے ، جبکہ پاکستانی اور انڈونیشیا نائٹ کا اہتمام 2 اگست کو ہوگا 2 اگست کو پاکستان نائٹ میں آئمہ بیگ،بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے اس موقع پر پروجیکٹ مینجر مس نوشین وسیم نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ تقریبات ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ہماری لگن کو مجسم کرتی ہیں اور کمیونٹی کے اتحاد کیلئے منعقد کی جارہی ہیں یاد رہے جدہ سیزن میں خریداری اور فوڈ اسٹالز بھی لگائے جائیں گے