vosa.tv
Voice of South Asia!

شہری نے لہولہان خاتون کو حملہ آور سے بچالیا،حملہ آور گرفتار

0

نیویارک پولیس نے جعلی پادری کو گرفتار کرلیا،بروکلین میں ایک شخص کو پیٹھ پر گولی مار دی گئی

نیویارک(ویب ڈیسک)کوئنز میں اجنبی حملہ آور نے خاتون کو چہرے پر وار کرکے شدید زخمی کردیا ،خون میں لت پت خاتون مدد کے لیے چلاتی رہی ۔اس دوران راہ سے گزرنے والے شہری نے حملہ آور کا مقابلہ کیا اور خاتون کی جان بچائی اس دوران پولیس کی نفری پہنچ گئی اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔متاثرہ خاتون کا نام رننگ لاؤ بتایا گیا ہے۔خاتون کی مدد کرنے والے شخص کا نام جیروم ڈیوڈ ظاہر کیا گیا ہے۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ حملہ آور کو نہیں جانتی ہیں اور حملہ آور مجھے کیوں مارنا چاہتا تھا یہ بھی نہیں معلوم ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد گھر جارہی تھیں کہ پیچھے سے حملہ کردیا گیا۔متاثرہ خاتون نے ڈیوڈ کا شکر یہ ادا کیا کہ اس نے مجھے حقیقی طور پر بچایا لیا ہے۔علاوہ ازیں نیویارک پولیس نے جعلی پادری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم پادری کا روپ دھار کر گرجا گھروں میں اخل ہوتا تھا اور وہاں سے قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہوجاتا تھا۔ملزم کا نام 45 سالہ مالن روستاس بتایا گیا ہے ۔ملزم کیلیفورنیا میں سمیت دیگر ریاستوں میں گرجا گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرجا گھروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے خود کو  فادر مارٹن کہلاتا تھا ۔پولیس نےابھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔مزید براں  بروکلین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 38سالہ شخص پیٹھ پر گولی لگنے سے زکمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.