ایم ٹی اے کی بس بروکلین برگر کنگ سے ٹکرا گئی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایم ٹی اے بس بے قابو ہوکر برگر کنگ سے ٹکرا گئی۔واقعہ میں 60سالہ بس ڈصرائیور زخمی ہوگیا ہے اور واقعہ بس ڈرائیور کی اچانک طبعیت خراب ہوجانے کے باعث پیش آیا۔اس دوران مسافر محفوظ رہے جبکہ خاتون مسافر نے دیکھا کہ بس ڈرائیور زخمی ہے تو فورا بھاگ کر بس ڈرائیو کے پاس گئی اور بس ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا اور فورا ہسپتال لے کر روانہ ہوگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ بس فورٹ ہیملٹن پارک وے اور ڈاہل روڈ کے چوراہے پر کنٹرول کھو بیٹھی تھی اورخوش قسمتی سے حادثے کے وقت ہوٹل بند تھا۔