ہارلیم میں12سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے ہارلیم مین12سالہ لڑکی ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔واقعہ کے بعد سے علاقہ مکینوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ پیر کی شام 112 ویں اسٹریٹ اور فرسٹ ایونیو کے قریب عمارت کی چھت پر پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے ۔پولیس نے پیر کو کوئی گرفتاری نہیں عمل میں لائی. صرف اتنا بتایا کہ دو افراد نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔